ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر کی حدود میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی نے کسی بھی شخص کو شناخت نہیں کیا، تاہم والدین کی جانب سے ظاہر کیے گئے شبہ کی بنیاد پر پولیس نے تین افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی والدین کی جانب سے باقاعدہ دعویداری اور دستیاب شواہد کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی۔
بچی کو مزید طبی معائنے اور حتمی طبی رائے کے لیے گائناکالوجی اسپیشلسٹ کے پاس ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر کی حدود میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، 3 افراد زیرِ حراست.
24