کھٹمنڈو – نیپال کے ضلع راسووا میں گزشتہ روز اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی ہے، جبکہ 579 سیاح اور مقامی افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
نیپال کے سیاحتی حکام کے مطابق لاپتا افراد میں 400 سے زائد غیرملکی بھی شامل ہیں، جن میں شامل ہیں:
بھارت 142
امریکہ 54
آسٹریلیا 34
برطانیہ 33
کینیڈا 24
ملائیشیا 17
یوکرین 53
اس کے علاوہ جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، پرتگال اور نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔
دوسری جانب چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت کے علاقے گیرونگ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد 558 افراد لاپتا ہیں جن میں 260 غیرملکی شہری شامل ہیں، جبکہ حادثات میں 3 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں ۔
چینی میڈیا کے مطابق سیلاب اور مٹی کے ریلے سے سرحدی علاقے میں گھروں، سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
نیپال اور چین دونوں ممالک میں امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ بین الاقوامی امدادی اداروں نے بھی اس المیے میں تعاون کی پیشکش کی ہے ۔
جیسے جیسے اس المیے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، ہم آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
نیپال: سیلاب سے ہلاکتیں 162 ہوگئیں، 570 سے زائد افراد لاپتا، جن میں 400 سے زیادہ غیرملکی شامل
23