مانسہرہ: ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم، چھ خواتین سمیت 11 افراد زخمی.

31

مانسہرہ – گرین ویلی ہوٹل کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب پارس سے مانسہرہ کی جانب آنے والا کیری ڈبہ ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کی 02 ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی اور مزید طبی معائنے و علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ) مانسہرہ منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں درج ذیل افراد شامل ہیں:
· اشرف، 45 سال
· صدیق، 30 سال
· ہادی، 13 سال
· عبدالرحمن، 20 سال
· بلال شاہ، 35 سال
· اور 6 خواتین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں