ہری پور: پنیاں پولیس کی بڑی کارروائیاں، جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کے مقدمات میں 5 ملزمان گرفتار.

26

ہری پور – پنیاں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جنسی زیادتی، بلیک میلنگ اور ڈرون دھمکیوں کے مقدمات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق، 17 سالہ کالو پنڈ کے رہائشی کو اسلحہ کی نوک پر ڈرا دھمکا کر برہنہ ویڈیوز منگوانے اور اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر جنسی زیادتی کرنے اور 55 ہزار روپے وصول کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
· نوید ولد نور خان (سکنہ کالو پنڈ)
· قیصر ولد امین (سکنہ کالو پنڈ)
· زاہد ولد جمشید (سکنہ کالو پنڈ)
· سیف الرحمان ولد علی اکبر (سکنہ دھمکار کالونی)
ملزمان کے خلاف دفعات 375A, 384, 292, 53CPA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ٹوڈو روڈ پنیاں کے 17 سالہ رہائشی کے ساتھ جنسی زیادتی کر کے ویڈیو بنانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
· اختر نواز ولد صفدر خان (سکنہ محلہ عید گاہ)
· ارسلان ولد تنویر احمد (سکنہ محلہ شہیداں والا پنیاں)
ملزمان کے خلاف دفعات 375A, 292, 53CPA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ممکنہ جرائم اور ساتھیوں کا پتہ لگایا جا سک
ے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں