سوات: بہادر بانڈا میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق.

27

مٹہ – تحصیل مٹہ کے علاقے بہادر بانڈہ میں پرانی رنجش اور معمولی تکرار پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول ادریس ولد باچا زادہ اپنے کھیت میں کام میں مصروف تھا کہ اس دوران پرانے تنازعے پر بات بڑھ گئی، جس پر ملزم کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
واقعے کے بعد مقتول کی لاش کو فوری طور پر مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ورثاء کی مدعیت میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں بہادر بانڈہ کے رہائشی ذاکر ولد نوید اقبال کو نامزد کیا گیا ہے۔
گھریلو ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان اس سے قبل بھی تلخ کلامی اور تکرار کا سلسلہ پیش آ چکا تھا۔
پولیس نے رپورٹ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں