خوشاب: گھر سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد.

44

خوشاب: پنجاب کے ضلع خوشاب کے گاؤں مردوال میں ایک گھر سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں کے جسموں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرد نے خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کی، تاہم واقعے کی حتمی وجہ اور حالات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب خوشاب میں ہلاک ہونے والے شخص کی ایک مبینہ آڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں