کیپٹن (ر) سہیل چوہدری آئی جی اسلام آباد تعینات، نوٹیفکیشن جاری.

51

اسلام آباد: کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس تعینات کر دیا گیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سہیل چوہدری اس سے قبل حکومت پنجاب کے ماتحت فرائض انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب سید علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر خرم علی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں