دیوسائی کے میدانوں میں قدرت کا شاہکار، شیو سر جھیل.

37

گلگت بلتستان کے خوبصورت دیوسائی نیشنل پارک کے وسیع و عریض میدانوں کے درمیان واقع شیو سر جھیل قدرت کے حسین شاہکاروں میں شمار ہوتی ہے۔ سطح سمندر سے تقریباً 13,580 فٹ (4,142 میٹر) کی بلندی پر واقع یہ جھیل اپنے شفاف پانی، دلکش مناظر اور بلند پہاڑوں کے باعث سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتی ہے۔
مقامی شینا زبان میں ’شیو‘ کے معنی نیلا یا گہرا رنگ جبکہ ’سر‘ کے معنی جھیل کے ہیں، یوں شیو سر کا مفہوم ’نیلی جھیل‘ بیان کیا جاتا ہے۔
صاف موسم میں جھیل کے پرسکون اور شفاف پانی میں نانگا پربت کا عکس ایک دلکش منظر پیش کرتا ہے، جبکہ چاروں طرف پھیلے دیوسائی کے سبز میدان اور بلند پہاڑی سلسلے اس قدرتی حسن کو مزید منفرد بنا دیتے ہیں۔
قدرتی حسن کے ساتھ ذمہ داری بھی
دیوسائی اور شیو سر جھیل صرف سیاحتی مقامات ہی نہیں بلکہ پاکستان کا قیمتی قدرتی اثاثہ اور نایاب جنگلی حیات کا اہم مسکن بھی ہیں۔ یہاں ہمالیائی براؤن بیئر سمیت مختلف جنگلی حیات پائی جاتی ہیں۔
سیاحوں سے گزارش ہے کہ دیوسائی کی سیر کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں، پلاسٹک اور دیگر کچرا ہرگز نہ پھیلائیں اور قدرتی ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر اس خوبصورت خطے کا لطف اٹھائیں۔









SONY DSC


دیوسائی کی خوبصورتی ہماری امانت ہے، اسے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں