ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دعویٰ: “نیٹن یاہو کی ہلاکت کی خبر جلد سنی جا سکتی ہے”.

36

تہران – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بہت جلد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبر سن سکتی ہے۔
قالیباف کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور مظلوموں پر مظالم کے نتیجے میں نیتن یاہو کا انجام قریب آ چکا ہے اور ان کا اقتدار و زندگی جلد خاتمے کی طرف گامزن ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی صحت کے حوالے سے گزشتہ برسوں میں مختلف اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔ مئی 2026 میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کینسر کا کامیاب علاج کروایا ہے اور اس کے بعد اپنی صحت کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی۔
اس بیان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی اسرائیلی حکام کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسے ایک سیاسی بیان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس کا تعلق خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں