انڈونیشیا – انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز لاپتا ہو گیا ہے، جس میں 243 مسافر سوار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں یہ مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران جہاز سے حکام کا رابطہ منقطع ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق بحری جہاز جاوا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے شہر بنجرماسن جا رہا تھا اور جہاز میں 243 افراد سوار تھے۔
اب تک 103 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک کے ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی میں بنجرماسن کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی۔
انڈونیشین حکام کا بتانا ہے کہ آخری بار رابطہ ہونے پر کشتی سے خراب موسم کا سامنا کرنے کا بتایا گیا تھا۔
جہاز کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انڈونیشیا: 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتا، 103 افراد ریسکیو، ایک کی ہلاکت کی تصدیق.
9