پیٹرولیم لیوی پر حافظ نعیم الرحمٰن کا حکومت پر شدید تنقید، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان.

41

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ ایک مخصوص مافیائی نظام کے تحت چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام نے پیٹرولیم لیوی کو ’’بھتا ٹیکس‘‘ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کے کارکن اور عوام 20 ستمبر کو اسلام آباد میں مختلف سمتوں سے پہنچیں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کے مطابق جماعت اسلامی کے دھرنے ملک بھر میں جاری ہیں اور اس وقت تقریباً 36 شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ دھرنوں میں عوام کی شرکت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ تیمرگرہ بھی جا رہے ہیں جہاں بڑا دھرنا جاری ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے عوام کو ریلیف دینے اور پیٹرولیم لیوی سمیت دیگر مالی بوجھ کے معاملات پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں