کراچی: گلشنِ اقبال میں گاڑی میں کھیلتے ہوئے بچوں سے اتفاقیہ گولی چلنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے عبدالرقیب کے اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔
پولیس کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب کھڑی گاڑی کے ڈیش بورڈ میں پستول موجود تھا۔ کم عمر بچے کھیلتے ہوئے پستول نکال لائے، جس دوران اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گولی لگنے سے عبدالرقیب جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کے بعد متاثرہ بچے کے اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔