کراچی میں ماں اور 3 بچوں کے قتل کا معمہ برقرار، موبائل فون اہم کڑی بن گیا.

37

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ مہوش کا موبائل فون ابھی تک نہیں مل سکا، جس کی دستیابی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کی مکمل تلاشی کے باوجود موبائل فون اور آلۂ قتل برآمد نہیں ہوسکے۔ مقتولہ کے کال ڈیٹا ریکارڈ اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جارہی ہے، جبکہ رشتے داروں، دوستوں اور پڑوسیوں سے بھی معلومات لی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر میں داخلے کا صرف ایک راستہ ہے اور زبردستی داخلے کے شواہد نہیں ملے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ شوہر یا کسی اور شخص کے ملوث ہونے کے بارے میں فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، تحقیقات ہر زاویے سے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں