اسلحہ لائسنس کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف، شہریوں کو بڑی سہولت.

36

لاہور – پنجاب میں اسلحہ لائسنس کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو ڈیجیٹل لائسنس مل سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نادرا کے ساتھ معاہدے میں نئی ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہری اپنے اسلحہ لائسنس کے قابلِ تصدیق ڈیجیٹل کریڈنشلز حاصل کر سکیں گے۔
سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے درمیان معاہدے کی مدت 31 دسمبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے، جبکہ معاہدے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2026 تک ہوگا۔
ترمیم شدہ معاہدے سے سنگل سائن آن تصدیق کی شق ختم کر دی گئی ہے، جبکہ تکنیکی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث مشترکہ لاگ اِن کی شق بھی نکال دی گئی ہے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بھی ترمیم شدہ معاہدے سے سنگل سائن آن کی شق ختم کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد قانونی جائزہ مکمل ہونے پر معاہدے کی منظوری دی گئی۔
نئے نظام کے تحت شہری Pak ID Wallet کے ذریعے اپنے پنجاب اسلحہ لائسنس کے ڈیجیٹل کریڈنشلز فوری حاصل کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق ڈیجیٹل نظام سے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کا عمل زیادہ آسان، تیز اور محفوظ ہو جائے گا۔
ڈیجیٹل کریڈنشلز کے ذریعے لائسنس ہولڈرز ضرورت کے وقت اپنے اسلحہ لائسنس کی حیثیت با آسانی ثابت اور تصدیق بھی کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں