بفہ: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، دو زخمی

18


بفہ – بیلہ بجوری بفہ میں مبینہ طور پر بچوں کی لڑائی میں بڑوں کے کود پڑنے پر گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بیلہ بجوری بفہ میں بچوں کے درمیان معمولی لڑائی ہوئی، جس میں بڑوں کی مداخلت کے بعد معاملہ تلخ کلامی اور پھر فائرنگ تک جا پہنچا۔
فائرنگ کے نتیجے میں کاشی ولد انور خان نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں