مانسہرہ: بلی ڈھیری ٹیکسی اسٹینڈ پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق.

22

مانسہرہ – مانسہرہ میں بلی ڈھیری ٹیکسی اسٹینڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
مقتول کی شناخت
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول نے تقریباً سات آٹھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس رپورٹ میں مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے بعض افراد پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں