مانسہرہ: پولیس شہداء کے اہل خانہ میں 15 لاکھ 50 ہزار روپے کے چیکس تقسیم

109

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی ہدایت پر پولیس شہداء کے خاندانوں کے لیے خصوصی فنڈ جاری کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع مانسہرہ کے 31 شہداء کے اہل خانہ کو مجموعی طور پر 15 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے چیکس فراہم کیے گئے۔

چیکس کی تقسیم ایس پی سٹی ریشم جہانگیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر انجام دی۔ اس موقع پر ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اپنے شہداء کے لواحقین کو فیملی کا حصہ سمجھتی ہے۔ ان کے مطابق پولیس کے بہادر سپوتوں نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر فراہم کی جانے والی یہ مالی معاونت شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ پولیس کے محبت اور ذمہ داری کے رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ لواحقین کو ہر ممکن سہولت میسر آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں