امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں شہریوں کیلئے سیکیورٹی الرٹ، سفر پر نظرثانی کی ہدایت.

34

واشنگٹن: امریکی محکمۂ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے خطے میں حوثی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں سفر کے دوران خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے سفر کے حوالے سے سنجیدگی سے نظرِثانی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جبکہ خطے میں موجود شہریوں کو اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے جاری کردہ یہ الرٹ خطے میں موجود سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں