استور: چلم سے آگے منی مرگ اور دومیل کی جانب سیاحوں کے داخلے پر پابندی.

29

استور – سیاحوں کی جان و سلامتی کے پیش نظر 20 ستمبر 2026 سے چلم سے آگے منی مرگ اور دومیل کی جانب سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ استور کے مطابق یہ فیصلہ کسی بھی ممکنہ مشکل یا ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفظِ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ:
· پابندی کے فیصلے کی پاسداری کریں
· چلم سے آگے منی مرگ اور دومیل کی جانب سفر سے گریز کریں
یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسمی حالات اور سڑکوں کی صورتحال سیاحوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔







اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں