سائبر نائف اور پی ای ٹی/سی ٹی ۔خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت

56

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں پہلی بار سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری اور پی ای ٹی/سی ٹی اسکین سہولت کی منظوری ہوئی ہے۔ سائبر نائف ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جو روبوٹک آرم اور اعلیٰ ایکس رے بیمز کے ذریعے کینسر کے ٹیومرز کو درست نشانہ بناتی ہے، بغیر چیرا پھاڑ کے، اور چند سیشنز میں علاج مکمل ہو سکتا ہے۔ ہر سال 11,700 سے زائد نئے کینسر مریضوں کے لیے زندگی بچانے والا قدم ہے۔ اب علاج اور تشخیص کے لیے دوسری جگہ جانے کی ضرورت نہیں۔ عالمی معیار کی کینسر سہولیات، ریسرچ اور تربیت کا نیا مرکز قائم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں