مانسہرہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے گئے۔
آپریشنز کے دوران تمام سرکلز میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے خواتین پولیس سمیت بھاری نفری کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے تھانوں میں طلب کیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم کرایہ داروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے سلسلے کی کڑی ہیں۔