جرم سے بچیں، ریکارڈ صاف رکھیں، قانون کا احترام کریں: ایس پی سٹی مانسہرہ

212

ایس پی سٹی مانسہرہ ریشم جہانگیر نے نوجوان نسل اور عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں ہر عمل کا ریکارڈ محفوظ رہتا ہے، اس لیے کسی بھی جرم کا ارتکاب مستقبل کی تعلیمی، ملازمت اور سماجی زندگی پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ اپنے ریکارڈ کو صاف رکھیں، قانون کا احترام کریں اور معاشرتی طور پر ذمہ دار شہری بنیں۔

ریشم جہانگیر نے کہا کہ نوجوان نسل منشیات سے دور رہے، مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دے اور برداشت و سمجھداری کو اپنائے۔ انہوں نے لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کی ہدایت دیتے ہوئے زور دیا کہ اچھی صحبت اختیار کرنا ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں، دوستوں اور سوشل میڈیا روابط پر نظر رکھیں تاکہ وہ کسی غلط راہ پر نہ جائیں۔ ایس پی سٹی مانسہرہ نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں