ڈی پی او کی زیر صدارت ماہانہ کرائم چیک میٹنگ، جرائم کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل پر زور

44

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ماہانہ کرائم چیک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کے علاوہ ٹریفک پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں معاشرتی جرائم کے تدارک، پولیس ڈسپلن میں بہتری، سود کے کاروبار کی روک تھام، مفرور ملزمان کی گرفتاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ عوام سے بہتر رویہ اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے افسران کو ہدایت دی کہ ڈی ایس پیز اپنے سرکلز اور ایس ایچ اوز تھانوں کی سطح پر باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کریں، تاکہ عوامی مسائل براہ راست سنے جائیں اور فوری اقدامات ممکن بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پولیس پر عوام کا اعتماد مزید بڑھے گا۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام دوست پولیس کلچر کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں