مانسہرہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر تھانہ پھلڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم دلدار شاہ ولد سلطان شاہ سکنہ پڑھنہ کے قبضے سے 2 کلو 718 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔