ایبٹ آباد:
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلع ایبٹ آباد میں محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 35 کروڑ روپے مالیت کی کمرشل زمین واگزار کرا لی۔
محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضے اور تجاوزات سے متعلق شکایات پر انکوائری کے بعد یہ زمین محکمہ اوقاف کی ملکیت قرار دی گئی۔ اینٹی کرپشن حکام نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ اوقاف کے افسران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت/ڈھانچہ اور 3 کنال 10 مرلہ رقبہ، جو مقامی افراد کے قبضے میں تھا، واگزار کرا کے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیا۔
ریونیو رپورٹ کے مطابق ریکور کی گئی اراضی کی مالیت 35 کروڑ روپے ہے۔