ناران میں نکاح نامے کے بغیر انٹری کی خبر جعلی قرار۔ سوشل میڈیا پر وائرل سائن بورڈ فیک نکلا

26

ناران میں نکاح نامے کے بغیر انٹری کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ اور سائن بورڈ جعلی ثابت ہوئے۔ ترجمان مانسہرہ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او نے واضح کیا کہ ضلع مانسہرہ کے تمام سیاحتی مقامات ملکی و غیر ملکی مہمانوں کے لیے محفوظ اور کھلے ہیں۔ مانسہرہ پولیس نے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے تحفظ اور سہولت کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں