خیبر پختونخوا میں e-Stamping کا کامیاب آغاز — جون تا ستمبر 18,440 چالانوں سے 236.7 ملین ریونیو

60

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کے عمل میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے e-Stamping نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اس جدید نظام کے تحت شہریوں کو کاغذی کارروائی سے نجات اور آسان، شفاف خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 سے ستمبر تک 18 ہزار 440 چالان اس نظام کے ذریعے جمع ہوئے، جن سے صوبائی حکومت کو 236.7 ملین روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔ حکام کے مطابق e-Stamping کے نفاذ سے نہ صرف عوام کو سہولت ملی ہے بلکہ ریونیو کے عمل میں شفافیت اور تیزی بھی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں