خیبرپختونخوا میں یکم اکتوبر سے اسکولوں میں سردیوں کے اوقات کار نافذعمل

81

خیبرپختونخوا میں یکم اکتوبر سے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ محکمۂ تعلیم کے مطابق مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز صبح 8 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 20 منٹ تک کھلے رہیں گے، جبکہ پرائمری اسکولوں کا وقت صبح 8 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 35 منٹ تک مقرر کیا گیا ہے۔جمعہ کے روز پانچ پیریڈز کے بعد اسکولوں میں چھٹی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں