وفاقی محتسب ریجنل آفس ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد کے ڈپٹی رجسٹرار عدنان جدون کی سربراہی میں آج (30 ستمبر 2025، منگل) صبح 11 بجے تحصیل ہال مانسہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کر رہا ہے۔ضلع مانسہرہ اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی افراد کی جانب سےوفاقی محکموں پیسکو، واپڈا، نادرا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سوئی گیس، سٹیٹ لائف، ریلوے، پاسپورٹ آفس، بیت المال، نیشنل بینک، ٹی آئی پی، پوسٹ آفس، اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وغیرہ کے خلاف انتظامی شکایات سنیں گے اور فوری، آزادانہ حل تلاش کریں گے۔
مانسہرہ میں وفاقی محتسب کی کھلی کچہری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
