ڈی پی او مانسہرہ کا چائنیز پروجیکٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

74

مانسہرہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے آج ضلع میں جاری مختلف چائنیز پروجیکٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او نے پروجیکٹس کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس و دیگر اہلکاروں کو چیک کیا اور فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چائنیز انجینئرز اور ورکرز کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور سیکیورٹی پر مامور اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن سے سرانجام دیں۔

دورے کے دوران آرمی افسران نے ڈی پی او کو چائنیز پروجیکٹس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور اب تک کیے گئے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی رابطے میں ہیں اور کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں