ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ، کامیاب امیدواروں کو لائسنس جاری

63

آج بروز جمعرات 2 اکتوبر 2025 کو ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہ نواز خان نے لائسنس برانچ تھانہ صدر ٹاؤن شپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ کی نگرانی کی۔

ٹیسٹ میں امیدواروں کو موٹر کار، جیپ، موٹر سائیکل کے فزیکل ڈرائیونگ امتحانات کے ساتھ ساتھ E ٹیسٹ میں بھی پرکھا گیا۔ ایس پی ٹریفک نے اپنی موجودگی میں تمام مراحل کی نگرانی کی اور کامیاب امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ناکام رہنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ آئندہ ٹیسٹ کے لیے بہتر تیاری کے ساتھ شریک ہوں۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا مقصد شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت دینا اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں