محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ ممکنہ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جا سکے۔
مزید برآں، ہنگامی صورتحال پیش آنے کی صورت میں شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر خیبرپختونخوا سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔