ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی کھلی کچہری(اوپن ڈور پالیسی)، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

84

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری(اوپن ڈور پالیسی) کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے مختلف مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کی باتیں غور سے سنیں اور متعدد مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری جیسے اقدامات سے ان کے مسائل براہِ راست حکام تک پہنچتے ہیں اور فوری ریلیف ملنے کی امید پیدا ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں