مانسہرہ پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی سے 30 کنال اراضی کا دیرینہ تنازعہ پُرامن طور پر حل

68

ضلع مانسہرہ پولیس نے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر عوامی تنازعات کے پُرامن حل اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اور اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ تھانہ کاغان کی حدود میں 30 کنال اراضی پر عرصہ دراز سے جاری تنازعہ پولیس کی مصالحتی کوششوں سے باہمی رضامندی کے ساتھ حل کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ کاغان ملک آصف کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مقامی عمائدین کے تعاون سے فریقین محمد شوکت سکنہ جرید اور محمد جمیل سکنہ بیسیاں کے درمیان صلح کروانے میں کامیابی حاصل کی۔ دونوں فریقین نے مصالحتی عمل کے دوران باہمی افہام و تفہیم سے تمام اختلافات ختم کرتے ہوئے آئندہ پُرامن تعلقات برقرار رکھنے کا عہد کیا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ایس ایچ او کاغان اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام میں امن، بھائی چارے اور اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ ان کے بقول، ایسے اقدامات نہ صرف تنازعات کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں