وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کے تسلسل میں، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر عوام نے اپنے مختلف مسائل، شکایات اور تجاویز ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات کو بغور سنا اور متعدد معاملات کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق “اوپن ڈور پالیسی” کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔