کچے کے علاقے میں سرگرم ڈاکوؤں نے ہری پور کے رہائشی مغوی مسعود کو قتل کر کے لاش سکھر بیراج میں پھینک دی

12

ہری پور : کچے کے علاقے میں سرگرم ڈاکوؤں نے ہری پور کے رہائشی مغوی مسعود کو قتل کر کے لاش سکھر بیراج میں پھینک دی۔

ذرائع کے مطابق مسعود کو تقریباً ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے کچے کے علاقے میں اغواء کیا گیا تھا، جہاں ڈاکوؤں نے اس کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق، مغوی کو بازیاب کرانے کی خاطر 25 لاکھ روپے، دو ٹچ موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل تاوان کے طور پر ڈاکوؤں کو بھجوائے گئے، مگر اس کے باوجود ڈاکوؤں نے اسے رہا نہیں کیا بلکہ قتل کر کے لاش سکھر بیراج میں پھینک دی۔

لاش کی شناخت کے بعد تصدیق ہوئی کہ مقتول ہری پور ہزارہ کا رہائشی تھا، جس کی گمشدگی اور اغواء کی رپورٹ پہلے ہی پولیس کے پاس درج تھی۔

واقعے کے بعد ہری پور کے شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس اور متعلقہ ادارے بروقت کارروائی کرتے تو ایک معصوم جان بچائی جا سکتی تھی۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف فوری اور مؤثر آپریشن کیا جائے اور مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں