ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور کا جملہ ٹریفک سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد

55

ہریپور: ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور کا جملہ ٹریفک سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک فیصل حفیظ کا جملہ ٹریفک سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں ہری پور ،خانپور اور غازی میں ٹریفک صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک فیصل حفیظ نے جملہ ٹریفک سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے تمام تروسائل بروئے کار لائیں ۔

جی ٹی روڈ ، مین بازار اور سرکلرروڈ اور دیگر اطراف میں ٹی ایم اے و دیگر محکموں کے ساتھ مل کر عارضی تجاوزات کے خلاف بھی کاروائیاں کریں ۔ ٹریفک پولیس کا آئینہ ہوتی ہے عوام کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں ۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں