بٹگرام پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

11

بٹگرام : ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت 13 اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والی NID پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام ، دیسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرزاکرحسین اور محکمہ صحت کے دیگر افسران، نمائندہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں 13 اکتوبر سے پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ضلع بھر کے05 سال تک کے عمر کے 103537 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شرکاء کو پولیو مہم کے حوالےسے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ پولیو مانیٹرنگ ٹیمز کے افسران کو پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع بٹگرام سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 05 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو قطرے پلانے کے لیے ٹیمزکی ٹریننگ اور بہتر لائحہ عمل پر زور دیا۔

والدین سے گزارش ہے کہ اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں ان قطروں سے انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں