کولئ پالس کوہستان: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات پر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کولئ پالس کوہستان امجد حسین کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوز پارو تحصیل شاہ نے ہمراہ پولیس نفری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی عمل میں لائی۔
کارروائی کے دوران:
• غلام نبی عرف نبو ولد سنگ پارس، جو مقدمہ علت 35/25 بجرم 506/188/148/149 میں مطلوب تھا، کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے دو عدد میگزین برائے کلاشنکوف، 5 عدد کارتوس 7.62 بور اور ایک عدد کارتوس 303 بور برآمد ہوئے۔
• قاسم علی ولد جیلانی قوم آزاد خیل گدار سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ لوڈ شدہ میگزین اور 10 عدد کارتوس 7.62 بور برآمد ہوئے، ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
• ملزم جیلانی، جو مقدمہ علت 35/25 بجرم 506 میں مطلوب تھا، کے کمرہ سے ایک عدد پستول 30 بور بمعہ 5 عدد کارتوس برآمد ہوئے۔
ملزم عدم گرفتار ہے۔
ملزمان کے خلاف حسبِ ضابطہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔کولئ پالس کوہستان پولیس کی جانب سے مجرمانِ اشتہاری، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ضلع کولئ پالس کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔