تھانہ مانگل پولیس کے خلاف احتجاج ، ملزمان کے حق میں بے بنیاد پروپیگنڈہ

60

ایبٹ آباد : گزشتہ روز چند افراد کی جانب سے تھانہ مانگل پولیس کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ملزمان کے حق میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا دراصل یہ تاثر مکمل طور پر غلط، حقائق کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
ایس ایچ او تھانہ مانگل احسن شکور کی سربراہی میں کی جانے والی کارروائی مکمل طور پر قانونی، حقائق پر مبنی اور شواہد کی روشنی میں کی گئی۔

کارروائی کے دوران ملزمان تصدق شاہ، سلیم اور اویس مسعود کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے درجِ ذیل ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں:

510 گرام آئس

ایک رائفل

ایک پستول

ایک خنجر

06 عدد واپڈا / سرکاری چوری شدہ مین پانی کی پائپ لائنیں

یہ ساری کارروائی قانونی تقاضوں، سرکاری ریکارڈ اور FIR کے مطابق عمل میں لائی گئی۔

مزید یہ کہ ملزمان کو ’’بیگناہ‘‘ ثابت کرنے کے لیے ان کے ساتھیوں کی جانب سے جو بیانیہ پھیلایا گیا، اس کے برعکس ملزمان کے خلاف سنگین نوعیت کے متعدد سابقہ مقدمات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں جو ان کے جرائم پیشہ ماضی کو واضح کرتے ہیں۔

ملزم سلیم کے سابقہ مقدمات:
مقدمہ علت 806/2011 جرم 302/324/34 تھانہ میرپور

مقدمہ علت 13/2006 جرم 13AO تھانہ کینٹ

مقدمہ علت 483/2010 جرم 13AO تھانہ نواں شہر

ملزم سید تصدق حسین شاہ کے سابقہ مقدمات:
مقدمہ علت 107/2025 جرم 379/34 تھانہ بگنوتر

مقدمہ علت 360/2003 جرم 452/147 تھانہ میرپور

مقدمہ علت 796/2007 تھانہ میرپور

ملزم اویس مسعود کے سابقہ مقدمات:
مقدمہ علت 573/2024 جرم 9D تھانہ مانگل

مقدمہ علت 686/2014 جرم 381A تھانہ میرپور

مقدمہ علت 883/2023 جرم 9D CNSA / 11B CNSA / 371A / 371B / 15AA تھانہ میرپور

مقدمہ علت 942/2017 جرم 411 تھانہ کینٹ

ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد پولیس عوام کو یقین دلاتی ہے کہ:

قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی۔

کسی بھی قسم کا جھوٹا پروپیگنڈہ، دباؤ، یا احتجاج پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی سے نہیں روک سکتا۔

عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر ناکام ہوں گے، اور اصل حقائق ہمیشہ سامنے لائے جائیں گے۔

ایبٹ آباد پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں