اپر کوہستان میں تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز

42

کوہستان اپر: کمشنر ہزارہ ڈویژن جناب فیاض علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان کی خصوصی ہدایات پر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) نے ڈیمولیشن ٹیم کے ہمراہ دو سال سے رکے ہوئے کام کی بحالی کے لیے اہم اقدامات اٹھائے۔

مشینری کو اوائی (K34 اوپن کٹ ایریا)، کائیگہ برج سائٹ اور کائیگہ ایکسس روڈ (K25) منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں چوچنگ کالونی میں ٹرانسمیشن لائن کے کام کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں