بچوں کو ویکسینیشن نہ کروانے اور محکمہ صحت سے عدم تعاون کی بنا پر تین سکول سیل

50

مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں، آج اسسٹنٹ کمشنر-II نے تحصیل بفا پکھل میں واقع درج ذیل نجی تعلیمی اداروں کو خسرہ و روبیلا مہم (17 تا 29 نومبر 2025)—جس کا مقصد 6 سال سے کم عمر بچوں کو خسرہ و روبیلا سے محفوظ بنانا ہے کے دوران بچوں کو ویکسینیشن نہ کروانے اور محکمہ صحت سے عدم تعاون کی بنا پر سیل کر دیا۔
1. پاسبان پبلک سکول، دریال
2. السُفہ پبلک سکول، دریال
3. الفاران پبلک سکول، ٹانڈہ
انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم میں تعاون نہ کرنے والے اداروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں