ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور نظم و ضبط کا جائزہ

58

مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دھڑیال کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران تدریسی عمل، اساتذہ کی حاضری، طلباء کی حاضری، صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا گیا۔ ضروری ہدایات موقع پر متعلقہ عملے کو جاری کی گئیں۔

اسی سلسلے میں بی ایچ یو (BHU) دھڑیال کا بھی معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے دوران عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر، ادویات کا ریکارڈ، صفائی، مریضوں کے رجسٹر اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ بعض امور کی بہتری کے لیے عملے کو ہدایات دی گئیں اور ریکارڈ کی درستگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں