بٹگرام: جذبہ جوان مقابلہ مضمون نویسی میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں دفتر ڈپٹی کمشنر بٹگرام میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامی افسران اور طلباء نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد یوسف، جماعت نہم، GHSS پیمال شریف، دوسر پوزیشن حاصل کرنے والے شاہ خالد احمد، سیکنڈ ائیر، GCMHSS بٹگرام اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ابوبکر صدیق جماعت نہم، GHSS پیمال شریف میں تعریفی اسناد اور 20 ہزار، 15 ہزار اور 10 ہزار نقد انعامات تقسیم کیے۔
جناب اشتیاق احمد ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان پروگرامز کا مقصد نوجوان نسل کی ادبی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے جبکہ “نوجوانوں کے مسائل اور ان کا حل” کے عنوان پر تحریر مضامین کے ذریعے اخذ کئے جانے مسائل کے تدارک کیلئے متعلقہ محکمہ جات اور ذمہ دار افسران کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور عملی میدان میں رہنمائی کے لئے پر عزم اور کوشاں ہے۔