ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت خسرہ و روبیلا مہم کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی، آؤٹ ریچ سرگرمیوں اور روزانہ کی رپورٹنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
◀️ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈی ایچ او ایبٹ آباد، ڈبلیو ایچ او ایریا کوآرڈینیٹرز، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز، ڈی ایس او اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔
◀️ اجلاس میں مہم کے نویں روز (Day 9) کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق:
خسرہ و روبیلا (MR) ویکسین کی کوریج 93% رہی۔
پولیو (OPV) کوریج 98% رپورٹ ہوئی۔
◀️ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام ٹیموں کو ہدایت کی کہ کل کے دن اسکول کوروریجز پر خصوصی فوکس کیا جائے تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔
◀️ اجلاس میں بتایا گیا کہ بلڈھیری میں MMP کے انکاری کیسز کے لیے پولیس ڈیپلائمنٹ کر دی گئی ہے تاکہ تمام رپورٹڈ علاقوں کو مکمل طور پر کور کیا جا سکے۔
◀️ کمیونٹی انفلوئنسرز، ویلج سیکرٹریز اور کونسلرز نے خسرہ و روبیلا ویکسین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کیا۔
◀️ ضلع ایبٹ آباد میں خسرہ کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور والدین سے اپیل کی گئی کہ 6 ماہ سے 5 سال کے تمام بچوں کو فوری ویکسین لگوائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔