مانسہرہ نیوز ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے تین اہم ڈویژنوں کے لیے نئے کمشنرز جبکہ 16 محکموں کے سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے کر دیے۔ اس سلسلے میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسعود احمد کو سیکرٹری انڈسٹری کے عہدے سے تبدیل کرکے کمشنر مالاکنڈ تعینات کیا گیا ہے۔
جبکہ جاوید مروت کو سینئر ممبر ریونیو بورڈ سے ہٹا کر کمشنر مردان لگا دیا گیا ہے۔ اسی طرح داؤد خان کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ سے تبدیل کر کے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کر دیا گیا ہے۔محکموں کے سیکرٹریز کی سطح پر بھی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عطاء الرحمٰن کو سیکرٹری اوقاف، ضعیف المانی کو سیکرٹری لائیو اسٹاک، محمد آصف کو سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، جبکہ محمد ایاز کو سیکرٹری انٹر پروونشل کوآرڈینیشن تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عبدالباسط کو سیکرٹری ایریگیشن، کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی کو سیکرٹری فنانس، زبیر احمد کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ، مسعود یونس کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ، جنید خان کو سیکرٹری ماحولیات اور ضیاء الحق کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بنا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سعادت خان کو سیکرٹری ٹورزم، سہیل خان کو سیکرٹری ریلیف، اسرار خان کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، عابد وزیر کو سیکرٹری انڈسٹری، نثار خان کو سیکرٹری انرجی جبکہ محمد آصف (ڈی جی مائن اینڈ منرلز) کو سیکرٹری مائن اینڈ منرلز تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ظفر الاسلام کو سیکرٹری بلدیات کا چارج دے دیا گیا ہے۔
دوسری جانب چار سینئر افسرانثاقب رضا (بلدیات)، عنایت اللہ وسیم (اوقاف)، یوسف رحیم (ریلیف) اور طاہر اورکزئی (لائیو اسٹاک)کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا کر رپورٹ ٹو اسٹیبلشمنٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق صوبے میں گورننس بہتر بنانے انتظامی امور میں بہتری لانے اور کارکردگی بہتر کرنے کے مقصد سے یہ وسیع سطحی تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔