بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، منشیات فروش گرفتار

66

مانسہرہ : تھانہ بفہ پولیس کی بڑی کارروائی — منشیات فروش 3 کلو 616 گرام چرس سمیت گرفتار۔۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی واضح ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں تھانہ بفہ پولیس کی اہم کامیابی۔

منشیات فروشی میں ملوث ملزم آیاز ولد جمال داد سکنہ بفہ دوراہا کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کو آئس اور چرس سمیت گرفتار کرلیا ۔
ٹاؤن شپ کے رہائشی وقار ولد لیاقت اور بھیرکنڈ کے رہائشی قاسم شاہ ولد رفاقت شاہ کو چرس سمیت جبکہ نوگزی کے رہائشی عبدالوحید ولد غلام قادر نامی شخص کو آئس سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان سے مجموعی طور پر 3کلو 754گرام چرس اور 300 گرام آئس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں