بیسک ہیلتھ یونٹ جلکوٹ کا 70 فیصد کام مکمل

79

اپر کوہستان: ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان نے بی ایچ یو جالکوٹ کا دوبارہ دورہ کیا، جہاں پی سی ایم سی (PCMC) کے تحت جاری سول ورک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ بقیہ کام تیزی سے جاری ہے۔

گزشتہ دورے کے بعد جن مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی، باؤنڈری وال جو منہدم ہوگئی تھی، اسے دوبارہ تعمیر کر دیا گیا ہے۔خستہ حال مین گیٹ کو تبدیل کیا جارہا ہے اور نیا گیٹ جلد نصب کیا جائے گا۔

یہ تمام کام DHIS کوآرڈینیٹر اورچیئرمین پی سی ایم سی ڈاکٹر محمد نوشیروان کی نگرانی میں ری ویمپنگ پراجیکٹ کے تحت جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بقیہ سول ورک کو معیار کے مطابق جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں