ہوٹلز بیکریز اور پیٹرول پمپس کی چیکنگ ، کئ دکانیں سیل

91

ایبٹ آباد: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریوینیو) شاہد خٹک نے ہری پور کی مختلف جگہوں میں بازار کا دورہ کیا جس کے دوران مختلف ہوٹلز، بیکریز اور پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا۔

معائنے کے دوران روٹیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کا وزن چیک کیا گیا۔ بعض ہوٹلز میں وزن کم پایا گیا جس پر موقع پر ہی جرمانے عائد کیے گئے۔

مزید برآں، چند بیکریز میں صفائی کے ناقص انتظامات اور گندگی پائی گئی، جس پر متعلقہ دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔

تمام دوکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ حفظانِ صحت اور نرخنامہ کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں