مانسہرہ: ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے سٹوڈنٹ نے یونیورسٹی آف ہریپور میں منعقدہ پروگرام میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق Heritage of Pakistan: Art, Culture, and Civilizationکے موضوع پر منعقدہ پینٹنگ مقابلوں میں صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات شریک تھے۔
جس میں ہزارہ یونیورسٹی کے طالب علم معظم علی کی بنائی گئی پینٹنگ کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں پہلی پوزیشن اور نقد انعام سے نوازا گیا۔اس موقع پر آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فن پاروں پر مبنی مشتمل سٹال بھی لگایا گیا تھا۔